اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آج کل ہم دیکھتے ہیں کہ پاکستان کی سڑکوں پر بھی گاڑیوں کا طوفان آیا ہوا ہے لیکن دنیا میں ایک ایسا ملک بھی ہے جس کی آبادی سے زیادہ اس کی سڑکوں پر گاڑیاں موجود ہیں۔
اس ملک کا نام ری پبلک آف سان مرینو ہے اور یہ یورپ کا ایک ملک ہے۔اس کے دارالحکومت کا نام ”دی سٹی آف سان مرینو“ ہے جسے مقامی افراد صرف سان مرینو ہی کہتے ہیں۔ اس کا کل رقبہ 61.2مربع کلومیٹر اور ورلڈ بینک کے 2013ءکے سروے کے مطابق اس کی آبادی 31ہزار 448نفوس پر مشتمل ہے۔اس کی کرنسی ”یورو“ اور سرکاری زبان ”اطالوی“ ہے۔ ری پبلک آف سان مرینو میں 1000افراد کے لیے اوسطاً1263گاڑیاں موجود ہیں۔