منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

حادثے کی صورت میں جہاز کی محفوظ ترین سیٹ کونسی ہوتی ہے

datetime 11  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فضائی سفر کو اگرچہ محفوظ ترین ذریعہ سفر سمجھا جاتا ہے لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ جب بدقسمتی سے کوئی فضائی حادثہ ہو جائے تو اس کی تباہی بھی خوفناک ترین ہوتی ہے۔ اگرچہ اس قسم کے حادثات میں بچنے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں مگر تحقیق کاروں نے معلوم کیا ہے کہ جہاز کی کچھ سیٹیں ایسی ضرور ہیں کہ جن پر بیٹھے مسافروں کا بچنے کا امکان دیگر مسافروں کی نسبت زیادہ ہوتا ہے۔
اخبار ’ڈیلی سٹار‘ کے مطابق یہ تحقیق چینل فور کی ایک ڈاکومینٹری کے لئے کی گئی اور اس میں میکسیکو کے صحرا میں ایک بوئنگ 727 طیارے کو گرا کر بھی دیکھا گیا کہ کونسے حصے زیادہ اور کون سے کم متاثر ہوتے ہیں۔
ان تجربات اور تحقیق سے معلوم ہوا کہ جہاز کے پچھلے حصے میں بیٹھے مسافروں کا بچنے کا امکان سب سے زیادہ ہوتا ہے جبکہ فرسٹ کلاس کے جو مسافر اگلے حصے میں بیٹھے ہوتے ہیں ان کے بچنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ حادثے کے دوران زمین سے ٹکرانے پر جہاز کے اگلے حصے پر 12G دباﺅ ریکارڈ کیا گیا جبکہ پچھلے حصے پر یہی دباﺅ تقریباً آدھا یعنی 6Gتھا۔
جہاز کے زمین پر گرنے کی صورت میں اس میں سے جلد از جلد نکلنا ہی زندگی بچانے کا بہترین طریقہ ہے کیونکہ اس میں آگ لگنے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ امریکی سول ایوی ایشن کو پیش کی گئی ایک تحقیق کے مطابق جو مسافر ہنگامی انخلاءکے دروازے سے چھ سیٹوں تک کے فاصلے تک بیٹھے ہوتے ہیں ان کے بچنے کا امکان بھی دیگر مسافروں کی نسبت زیادہ ہوتا ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…