پیرس(نیوز ڈیسک)دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو اپنی انوکھی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے لوگوں کوحیران کر دیتے ہیں اور شہرت حاصل کر لیتے ہیں۔فرانس سے تعلق رکھنے والی لیٹیشیا نامی خاتون کا شمار بھی سے ہی افراد میں کیا جاسکتا ہے جس نے فرانسیسی پہاڑوں پر 100میٹر کی اونچائی پر تنی رسی پر سب سے زیادہ فاصلہ طے کر کے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔ لیٹیشیا نے یہ شاندار مظاہرہ پیش کرنے کیلئے کئی روز تک خصوصی مشق کی تھی جس کے بعد وہ 120میٹر کا یہ فاصلہ طے کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکا سے تعلق رکھنے والی فیتھ ڈیکی نامی خاتون نے 105میٹر فاصلہ طے کرکے قائم کیا تھا۔