پیرس(نیوز ڈیسک)فرانس میں ناراض کسانوں نے اپنے مویشیوں کو بھیڑیوں کے حملوں سے بچانے کے لیے مزید کوششوں کا مطالبہ کرتے ہوئے قومی پارک کے سربراہان کو اغوا کر لیا۔ویب سائٹ ’دی لوکل‘ کے مطابق وینوئز نیشنل پارک کے صدر گایے چیمیریوئل کو ڈائریکٹر ایمونیوئل کے ہمراہ پارک کے نئے تحریری ضابطے تیار کرنے کے سلسلے میں بلائے گئے اجلاس کے دوران ’حراست‘ میں لیا گیا۔اس کارروائی میں 50 کے قریب کسانوں نے شرکت کی جس کے دوران کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں ہوا۔اس سال اب تک بھیڑیوں نے مویشیوں پر لگ بھگ ایک سو تیس حملے کیے ہیں جس پر کسان ناراض ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے مویشیوں کو حملوں سے بچانے کے لیے مناسب اور ضروری اقدامات نہیں کیے گئے۔علاقائی اخبار ’ڈافین لبری‘ نے اس واقعہ پر لائیو بلاگ شائع کیا جس میں مقامی سیاست دانوں نے کسانوں کے ساتھ ہمدردری کا اظہار کیا لیکن ان پر زور دیا کہ وہ معاملے کو ختم کردیں۔قومی اسمبلی کے رکن فلیپی منیئر نے کہا کہ بھیڑیوں کے حملوں کو روکنے کے لیے حکومت نے جو اقدامات کیے ہیں وہ ’ناکافی‘ ہیں اور یہ کہ ’ایک کنٹرولڈ مینجمنٹ کے تحت ریاست بھیڑیوں کے شکار کی اجازت دے جیسا کہ وہ پہلے ہی بڑے کھیلوں کے انعقاد کے لیے کرتی ہے۔‘اس مطالبے کے بعد کہ موجودہ سال کے آخر تک پانچ بھیڑیوں کو ضائع کر دیا جائے گا، پارک کے صدر مسٹرچیمیریوئل کو ’رہائی‘ ملی اور انھوں نے اخبار کو بتایا کہ وہ اپنے اسیر کرنے والوں کی ’تکلیف کو سمجھ گئے ہیں۔‘’باس کو قید کرنا‘ صرف فرانس ہی میں نہیں ہوتا لیکن کئی برس قبل اس طرح کے بہت سے واقعات ہونے کے بعد اس عمل کو شہرت اسی ملک سے ملی ہے۔اگرچہ اس عمل کی اخلاقی حیثیت پر بحث ہوتی رہتی ہے تاہم ’بلومبرگ ‘ میں ایک تجزیے کے مطابق کارکنوں کے اپنے مالکان سے تنازعات میں یہ ایک موثر ترکیب ہے جس سے کارکنوں کو مقدمات کا سامنا بھی نہیں ہوتا اور انھیں اپنے آجروں سے بہت سی رعایات بھی مل جاتی ہیں۔
بھیڑیوں سے تنگ فرانسیسی کسانوں کا انوکھا احتجاج، قومی پارک کے سربراہان کو اغوا کر لیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سائرس یا ذوالقرنین
-
ایک سے زائد میٹرز لگانے کے بارے میں نئی پالیسی تیار
-
ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
کینیڈا نے 13 ممالک کے شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان کر دیا
-
وفاقی حکومت کابجلی صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ
-
بھارت کے معروف اداکار اہلیہ سمیت خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار
-
کراچی، مین ہول سے ملنے والے 4 مقتولین کا قاتل گرفتار
-
بڑی خوشخبری ،گیس صارفین کے لیے اہم اعلان
-
این ڈی ایم اے نے ملک میں شدید سردی سے متعلق الرٹ جاری کر دیا
-
سیمنٹ کی قیمتوں میں نمایاں کمی
-
پرائز بانڈز رکھنے والے افراد کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی
-
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
رابی پیرزادہ کے اپنی شادی اور خلع پر انکشافات
-
دعوت ولیمہ میں عمران خان کی تصویر لہرانے پر 7افراد گرفتار















































