بینکاک(نیوز ڈیسک)صرف انسان ہی نہیں بلکہ جانوروں کی صحت پر بھی کڑی نگرانی رکھی جاتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ تھائی لینڈ میں جانوروں کی نگہداشت کے ایک ادارے نے وائلڈ لائف آفیسرز ااور جا نوروں کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کی معاونت سے 14بن ما نسوں کا ہیلتھ چیک اپ کیا۔اس چیک اپ کے سلسلے میں بن مانسوں کے پنجوں اور منہ کو حفاظتی اقدامات کے پیشِ نظر باندھ دیا گیا تھا تاہم ماہر میڈیکل ٹیم اور ڈاکٹروں نے ان کے دانتوں ،آنکھوں،پنجوں اور اسی طرح دل،بالوں،ناخنوں اور دیگر جسمانی اعضاءکا مکمل معائنہ کر کے ان کی ہیلتھ کی رپورٹ ترتیب دی۔ان بن مانسوں کو اگلے ماہ انڈونیشیا بھیجا جائے گا جس کیلئے یہ تیار یاں کی جارہی ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں