پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

فیس بک پرکتے کی شادی کامذاق مہنگاپڑگیا

datetime 10  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوزڈیسک)اس شخص کی کمپنی نے اسے نوکری سے ہی برخاست کر دیا۔ امریکا میں بہت سے لوگوں کو خیال ہے کہ ہم جنس پرستوں کو شادی کی اجازت دینے سے لوگوں پر اپنے پالتو جانوروں سے شادی کرنے کے دروازے کھل گئے ہیں۔ اسی کو ذہن میں رکھ کر 32 سالہ ریان اہلر نے فیس بک پر پوسٹ لگائی کہ وہ بھی اپنے پالتو کتے سے شادی کا سوچ رہا ہے۔بدقسمتی سے ریان کی کمپنی اس کی پوسٹ میں مزاح کا عنصر محسوس کرنے میں ناکام رہی اور اسے ڈیجیٹل مارکیٹنگ سپیشلسٹ کی نوکری سے نکال دیا۔ ریان نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ اگر آپ اپنے کتوں سے پیار کرتے ہو تو ان سے شادی کرنا کیوں مختلف ہے۔۔۔میں اپنے کتے روکو سے پیار کرتا ہوں، وہ بھی مجھے چاہتا ہے۔ امید ہے کہ ایک دن ہم شادی کر لیں گے۔ ریان ، جو ایک بچےکا باپ ہے ، نے تسلیم کیا کہ وہ ہم جنس پرستوں کی شادی کا مخالف نہیں مگر متنازعہ مزاح کا شوق رکھتا ہے۔بدقسمتی یہ ہوئی کہ گراس ٹیکس ایڈوائزری گروپ کو مزاح سے کوئی دلچسپی نہیں، اس وجہ سے اس کی نوکری چھوٹ گئی۔ ریان کا کہنا ہے کہ یہ بات میں لوگوں کو اس لیے بتا رہا ہوں تاکہ وہ اس کی طرح غلطی کر کے فیس بک پر ایسی پوسٹ نہ لگائیں۔ لگتا یہی ہے کہ ریان فلوریڈا کی کمپنی میں کنٹریکٹ پر ملازمت کر رہا تھا۔ معاہدے کے مطابق کمپنی اسے بغیر کسی وجہ کے کسی بھی وقت نکال سکتی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…