کانازاوا(نیوزڈیسک)جاپان میں پھلوں کی ایک منڈی میں انگوروں کا ایک گچھا آٹھ ہزار دو سو ڈالر میں فروخت ہوا ہے۔ریکارڈ قیمت میں نیلام ہونے والے یہ سرخ انگور روبی رومن قسم کے ہیں اور انھیں مٹھاس اور بڑے سائز کے لیے جانا جاتا ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی نے مقامی زرعی بورڈ کے حوالے سے کہا ہے کہ گچھے میں شامل ہر انگور کا وزن 20 گرام کے لگ بھگ ہے اور یہ ٹیبل ٹینس کی گیندوں جتنے بڑے ہیں۔نیلام کیے گئے گچھے میں 26 انگور تھے اور یوں خریدار کو ہر انگور 315 ڈالر میں پڑا۔وسطی جاپان کے شہر کانازاوا میں ہونے والی نیلامی میں یہ گچھا ایک مقامی ریستوران کے ہیڈ شیف ماسایوکی ہیرائی نے خریدا۔ان کا کہنا تھا کہ انھیں ہدایات دی گئی تھیں کہ یہ انگور ہر قیمت پر خریدنے ہیں۔جاپان میں مہنگے داموں پھلوں کی خریداری کوئی نئی بات نہیں۔رواں برس کے آغاز میں ہی شمالی جاپان کے علاقے ہوکیادو میں پیدا ہونے والے یوباری خربوزوں کی ایک جوڑی 15 لاکھ ین یعنی 12 ہزار ڈالر میں خریدی گئی تھی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں