بیجنگ(نیوزڈیسک)چین میں دس ہزار افراد نے انسانی ڈومینو تیار کر کے عالمی رکارڈ بناڈالا۔ چین میں ہزاروں طلبا و طالبات یہ دلچسپ رکارڈ بنانے کے لئے جمع ہوئے اور 7 کلو میٹر لمبی قطار میں بیٹھ کر عالمی رکارڈ بنایا۔ سفید لبا س میں ملبوس 10 ہزار 2 سو سے زائد لڑکے اور لڑکیوں نے رکارڈ بنانے میں حصہ لیا اور7 کلو میٹر لمبی قطار میں بیٹھ کر انسانی ڈومینوز بنانے میں کامیاب ہوگئے۔