اسلام آباد (نیوز ڈیسک )فرانس کے دریائے سین کے کنارے رنگوں کی دلکش دوڑ ہوئی،ہزاروں افراد نے رنگوں میں نہا کر فضا کو رنگا رنگ بنا دیا۔ ایک میراتھن کا انعقاد گزشتہ روز فرانس کے دریائے Seine کے کنارے کیا گیا جس میں حصہ لینے والے ہزاروں افراد نے دوڑتے ہوئے اپنے ساتھیوں کو مختلف رنگوں میں جی بھر کر نہلایا اور لطف اندوز ہوئے۔لگ بھگ 5ہزار افراد نے اس رنگا رنگ کلر میراتھن میں دوڑتے ہوئے نہ صرف قوس و قزاح کے رنگوں کو ایک دوسرے پر پھینک کر اپنے غموں کو بھلانے کی کوشش کی بلکہ اس سے حاصل ہونیوالی آمدنی فلاحی مقاصد میں استعمال کرنے کے بھی عزم کا اظہار کِیا۔