جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

یہ سائنسدان 150سال تک زندہ رہنے کی خواہش میں روزانہ کیا کھاتا ہے؟

datetime 20  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بڑھاپے کے خلاف جنگ کرنے والے برطانوی سائنسدان نے دعویٰ کردیا ہے کہ وہ کم از کم 150 سال تک زندہ رہے گا اور اس مقصد کے لئے اس نے حیرت انگیز اقدامات شروع کردیئے ہے۔

بائیو گیرنٹالوجی ریسرچ فاﺅنڈیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایلکس زاوو رونکوو روزانہ 100 مختلف قسم کی ادویات کھاتے ہیں اور ہر روز اپنے خون کی بائیوکیمسٹری کو مانیٹر کرتے ہیں جبکہ مختلف قسم کے خلیات کا شمار بھی کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جسمانی نظام کی مسلسل مانیٹرنگ ور مطلوبہ ادویات کے باقاعدہ استعمال سے وہ 150 سال تک زندہ رہنے کا ہدف حاصل کرسکتے ہیں۔ اخبار ”دی ٹیلی گراف“ کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں ڈاکٹر ایلکس نے بتایا کہ عمر میں اضافے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ جسمانی نہیں بلکہ نفسیاتی نوعیت کی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم میں سے اکثر یہ سوچتے ہیں کہ ہمارے والدین اور ان سے پہلے بزرگوں کی عمر محدود تھی اور اپنے اردگرد لوگوں کو بھی محدود عمر کے بعد دنیا سے جاتے دیکھ کر سوچتے ہیں کہ سینکڑوں سال زندہ رہنا ممکن نہیں ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اس نفسیاتی رویے کو بدل کر ہم طویل عمر تک زندہ رہنے کا ہدف حاصل کرسکتے ہیں۔ وہ اپنے ساتھی سائنسدان دمتری کمنسکی کے ساتھ ایک ملین ڈالر کی شرط بھی لگاچکے ہیں اور یہ رقم دونوں میں سے زیادہ عرصے تک زندہ رہنے والے کو ملے گی۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…