منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

گوشت خور گائے

datetime 20  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینیا نیوزڈیسک) کینیا میں ایک ایسی گائے ہے جس نے چارے کو چھوڑ کر بھیڑوں کو بطور خوراک کھانا شروع کر دیا ہے۔
بی بی سی مانیٹرنگ کے مطابق یہ گوشت خور گائے کینیا کے جنوب مغرب میں واقع دیہی علاقے ناکورو کے ایک کسان چارلس مابولیو کے باڑے میں موجود ہے۔
آدم خور انسان
چارلس مابولیو نے بتایا کہ ایک صبح انھوں نے دیکھا کہ گائے ان کی ایک بھیڑ کو زخمی کرنے کے بعد کھا رہی ہے۔ یہ سلسہ رکا نہیں اور اگلے ہی دن وہاں سے ایک اور بھیڑ غائب تھی۔
کسان کا کہنا ہے کہ پہلے واقعے پر ہم نے سوچا کہ گائے بھوکی ہے اس کی خواراک کو دگنا کر دیا جائے مگر ایسا کرنے کے باوجود گائے نے بھیڑوں کا پیچھا جاری رکھا۔
خیال رہے کہ گائے سبزی خور جانور ہے۔

مزید پڑھئے:کھلونوں سے کھیلنے والی عمر میں انڈونیشین بچہ سگریٹ نوشی کی لت میں مبتلا

مقامی زرعی افسر البرٹ کبوگی کہتے ہیں کہ یہ خشک موسم ہے اور اس موسم میں بہت سے جانوروں کو چارے سے وہ غذائی جزو نہیں مل پاتے جو عام حالات میں دستیاب ہوتے ہیں۔ اس لیے ہو سکتا ہے کہ یہ غذائی قلت کے باعث ہو۔
خیال رہے کہ سنہ 2007 میں بھارت کی مغربی ریاست بنگال میں بھی گائے کے ایک چھوٹے سے بچے نے مرغیاں کھانا شروع کر دی تھیں۔
مویشیوں کا علاج کرنے والے ایک ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ایسا غیر معمولی صورت حال میں ہی ہوسکتا ہے اور ان کے خیال سے یہ گائے کے جسم میں اہم معدنیات کی قلت کے باعث ہو رہا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…