جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

برسوں بعد ملنے والے بینک اکاؤنٹ نے بے گھر شخص کی زندگی بدل دی

datetime 20  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلوریڈا(نیوز ڈیسک) بعض اوقات زندگی میں کچھ ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں جو پوری زندگی کو بدل ڈالتے ہیں ایسا ہی کچھ ہوا امریکا میں ایک بے گھر شخص کے ساتھ جو کئی سال سے بے گھر تھا لیکن اچانک اس کا ایک ایسا بینک اکاوئنٹ مل گیا جس میں اتنی رقم جمع تھی جس سے اس نے گھر خرید لیا اور اس کی زندگی ہی بدل گئی۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے رہائشی جون ہیلنسکی نامی شخص گھر نہ ہونے کے باعث گزشتہ  3 سال سے کارڈ بکس سے بنے گھر میں زندگی کے شب و روز گزارنے پر مجبور تھا اور اس کے مطابق وہ دوسروں سے خود کو چھپانے سے اکثر بینچوں کے نیچے سو کر رات کاٹتا۔ جون ہیلنسکی کی یہ حالت دیکھ کر سماجی اداروں اور پولیس نے اسے گھر فراہم کرنے کی کوششوں کا آغاز کردیا جس کے لیے انہوں نے جون سے اس کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کیں اور اسی دوران اس بات کا بھی حیرت انگیز انکشاف سامنے آیا کہ جون کا ایک بینک اکاوئنٹ ایسا بھی ہے جسے وہ  طویل عرصے سے استعمال نہیں کر رہا لیکن اس میں اتنی رقم موجود ہے جس سے وہ ایک گھر خرید سکتا ہے۔ جون ہیلنسکی کا کہنا تھا کہ وہ اس بینک اکاوئنٹ کو بھول بیٹھا تھا تاہم اس اکاؤنٹ کی دریافت نے اس کی زندگی بدل دی ہے جس سے ملنے والی رقم سے اس نے ایک گھر خرید لیا ہے وہ اپنی زندگی کے باقی ایام سکون سے اپنی چھت کے نیچے گزارے گا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…