منگل‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2026 

برقی کوڑے کی کان

datetime 19  اپریل‬‮  2015 |

نیویارک(نیوزڈیسک)اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ برس چار کروڑ ٹن الیکٹرانک فضلہ پیدا ہوا تاہم اس میں سے مجموعی طور پر صرف 15 فیصد کو دوبارہ استعمال کے قابل بنایا گیا اور چھ فیصد کی معیاری انداز میں تجدید کاری کی گئی۔اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق اس برقی کوڑ کباڑ کی قیمت ڈیڑھ سو کھرب امریکی ڈالر ہے۔برقی کوڑ کباڑ میں سرِ فہرست ملک میںسال 2014 میں امریکہ میں 7072 کلو برقی کوڑ کباڑ اکھٹا ہوا چین میں 6032 کلوگرام جبکہ جاپان میں 2200 کلوگرام برقی کوڑا اکھٹا ہوا۔اقوام متحدہ کے نائب سیکریٹری جنرل ڈیوڈ میلونی نے کہا: ’یہ کباڑ شہری کانیں ہیں کیونکہ ان میں قیمتی دھاتیں ہیں۔‘انھوں نے متنبہ کیا کہ ’ان میں سے اکثر میں زہر آلود مادے ہوتے ہیں اس لیے ان کو علیحدہ کرنے میں انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے۔‘ایک اندازے کے مطابق الکٹرانک کوڑے کباڑ میں آنے والے تین برسوں میں 20 فی صد اضافے کی بات کہی گئی ہے۔اندازے کے مطابق یہ الکٹرانک کوڑے ساڑھے گیارہ لاکھ بڑے ٹرک میں آئیں گے اور ان کی اگر قطار لگائی جائے تو یہ 23 ہزار کلومیٹر لمبی قطار ہوگی رپورٹ میں کہا گیا ہے جو ممالک ماحولیات کے بارے میں اپنی بیداری کے لیے فخر کرتے ہیں وہیں سب سے زیاد فی کس الکٹرانک کباڑ ملے ہیں۔مجموعی طور پر سب سے زیادہ الکٹرانک کباڑ امریکہ اور چین کے بعد جاپان، جرمنی اور بھارت میں پیدا ہوئے۔امریکہ میں 7072 کلو برقی کوڑ کباڑ اکھٹا ہوا چین میں 6032 کلوگرام جبکہ جاپان میں 2200 کلوگرام برقی کوڑا اکھٹا ہوا۔اسی طرح ناروے میں فی کس ساڑھے 28 اعشاریہ کلو گرام سوئٹزرلینڈ میں 26 اعشاریہ تین کلوگرام، ڈنمارک میں 24 کلو گرام فی کس کوڑ کباڑ اکھٹا ہوا۔ادارے کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں ساڑھے 23 کلوگرام فی کس نیدرلینڈز، سویڈن، فرانس، امریکہ اور آسٹریا میں 22 کلوگرام سے زیادہ فی کس ای ویسٹ پیدا ہوئے۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال 41.8 ملین ٹن ای ویسٹ (الکٹرانک کوڑے) پیدا ہوئے جن میں زیادہ تر فرج، واشنگ مشین اور دیگر گھریلو اشیا تھیں۔اندازے کے مطابق یہ الکٹرانک کوڑے ساڑھے گیارہ لاکھ بڑے ٹرک میں آئیں گے اور ان کی اگر قطار لگائی جائے تو یہ 23 ہزار کلومیٹر لمبی قطار ہوگی۔ کباڑ کی بازیابی اور تجدید کاری سے پانچ کھرب سے زیادہ کی دولت حاصل ہو سکتی تھی جن میں 300 ٹن سونا ملتا جو کہ سنہ 2013 میں پیدا کیے جانے والے مجموعی سونے کا 11 فی صد ہوتا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تقریبا 60 فی صد ای ویسٹ کچن، باتھ روم اور کپڑے صاف کرنے کی چیزوں سے حاصل ہوئے جبکہ سات فی صد خراب موبائل، کیلکولیٹر، کمپیوٹرز اور پرنٹرز سے حاصل ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…