واشنگٹن (نیوزڈیسک ) ارتھ ڈے کے موقع پر واشنگٹن میں میوزیکل کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا ، جہاں ملک کے نامور گلوکاروں نے آواز کا جادو جگا کر ہزاروں شرکاءکو جھومنے پر مجبور کر دیا۔ واشنگٹن کے نیشنل مال پر کھلے آسمان تلے کسنرٹ میں ہزاروں افراد گھنٹوں پاپ موسیقی پرجھومتے رہے ، کنسرٹ میں عشر ، میری جے بلج ، گوین اسٹیفنی اور ’کامن اینڈ ٹرین نے اپنے فن کے جوہر دکھائے۔ اشر نے گھٹنے کے آپریشن کی وجہ سے بیساکھی کے سہارے کنسرٹ میں حصہ لیا ، حاضرین اپنے پسندیدہ گلوکاروں کو ہاتھ ہلا کر داد دیتے رہے اور ان کے ساتھ آواز ملا کر گانے گاتے رہے ۔