جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

دنیا کے و ہ10 مقامات جو گوگل آپ سے چھپانا چاہتاہے

datetime 18  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آپ گوگل ارتھ پر بہت مزے سے دنیا بھر کے نقشے اور تصاویر دیکھتے ہیں۔اصل میں یہ تمام نقشے خلائی سیٹیلائیٹ سے بنائی جاتی ہیں اور ہمیں یہ علم ہوتا رہتا ہے کہ فلاں جگہ کیا چیز ہے یا فلاں جگہ کیسی ہے۔

لیکن دنیا میں کچھ مقامات ایسے بھی ہیں جو گوگل آپ کو نہیں دکھاتا جس کی مختلف وجوہات ہیں جیسے سیکیورٹی اور اس ملک کی درخواست جہاں یہ مقامات واقع ہیں۔آئیے آپ کو کچھ ایسے ہی مقامات کے بارے میں بتاتے ہیں۔

شمسی ائیر فیلڈ،پاکستان
2009ءمیں کچھ ایسی تصاویر دکھائی گئیں جن سے اندازہ ہوا کہ امریکہ کے ڈرون اس ائیر فیلڈ میں کھڑے ہیں جس کے بعد پوری دنیا میں بہت واویلا مچا جبکہ گوگل نے یہ تصاویر اور علاقے کو گوگل ارتھ میں blurrکردیا۔
Severnaya Zemlya،روس
اگر آپ روس میں واقع بحر منجمد شمالی کو دیکھیں تو آپ کو کبھی بھی یہ علاقہ واضح نظر نہیں آئے گا بلکہ اس پر برف نظر آئے گی۔حقیق میں یہ برف نہیں ہے بلکہ گوگل نے یہ علاقہ لوگوں کی نظروں سے چھپا رکھا ہے۔
تائیوان کے فوجی تنصیبات
سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے تائیون کی حکومت نے گوگل کو درخواست کی تھی کہ ان کی تنصیبات کو گوگل ارتھ پر نہ دکھایا جائے کہ اس طرح ان کے دشمنوں کو فائدہ ہو سکتا ہے۔
امریکہ اور میکسیکو کا بارڈر
یہ علاقہ امریکہ اور میکسیکو کے درمیان انسانی اور منشیات کی سمگلنگ کی وجہ سے بہت مشہور ہے اور جرائم پیشہ عناصر اس کے بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں لہذا اس علاقے کو گوگل نے دھندلا دیا ہے تا کہ سمگلرز کو کوئی مدد نہ مل سکے۔
مارکولی نیوکلئیر پلانٹ،فرانس
اس پلانٹ میں یورینیم اور پلوٹینیم کا ذخیرہ ہے جبکہ ماضی میں یہاں نیوکلیائی پلانٹ بھی تھا۔سیکیورٹی وجوہات کی بناءپر فرانس نے اس علاقے کو گوگل سے درخواست کے بعد دھندلا دیا ہے۔
وولکل ائیر بیس، نیدر لینڈز
ہالینڈ میں فوجی سرگرمیاں اکثر مشکوک رہی ہیں اور کہا جاتا ہے کہ اس ائیر بیس میں 22نیوکلیائی ہتھیار رکھے گئے ہیں۔کہا جاتا ہے کہ یہ بم ہیروشیما اور ناگا ساکی پر گرائے گئے بموں سے چار گنا زیادہ طاقتور ہیں۔
پورٹ لاوﺅز جیل، آئرلینڈ
اس جیل میں آئر لینڈ کے خطرناک ترین قیدی رکھے گئے ہیں لہذااس کی حفاظت کے لئے ہر وقت فوجی دستے گشت کرتے رہتے ہیںجبکہ کسی بھی طرح کے جہاز کو یہاں آنے کی پابندی ہے۔جبکہ گوگل ارتھ پر دکھائی جانے والی تصاویر دس سال پرانی ہیں۔
میشائل اے اے ایف بلڈنگ،یوٹا،امریکہ
اس عمارت کے گرد 48مربع کلومیٹر تک صحرا ہے ۔یہ علاقہ دوسری جنگ عظیم میں نیوکلیائی اور کیمیائی ہتھیاروں کو جانچنے کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔کہا جاتا ہے کہ اب بھی یہاں کچھ ایسی سرگرمیاں کی جاتی ہیں جس کی وجہ سے اس علاقے کو گوگل ارتھ پر دھندلا دیا گیا ہے۔

سپین
جنوبی سپین کے علاقے El Ejidoکو سفید کرکے بالکل دھندلا دیا گیا ہے۔کہا جاتا ہے کہ یہاں سپین اپنی فوجی سرگرمیاں سرانجام دیتا ہے جس کی وجہ سے اسے نہیں دکھایا جاتا۔
HAARP،اٹلانٹا
امریکی تحقیقاتی ادارے میں 180موسمیاتی انٹیناءلگائے گئے ہیں ۔اس ادارے کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ یہاں سے بیٹھ کردنیا کے لوگوں کے دماغ کو کنٹرول کرنے کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔یہ بھی کہا جاتا ہے کہ پاکستان میں 2010ءکے سیلاب بھی یہاں سے بیٹھے موسمیاتی کنٹرول کے ذریعے لائے گئے



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…