ریو ڈی جنیرو (نیوزڈیسک )قطبی ریچھوں کا جوڑا برازیل پہنچ گیا، چڑیاگھرمیں دیدار کیلئے لوگوں کا رش لگ گیا۔ساو¿ پاو¿لو کے آکویریئم میں چھوڑے گئے ریچھوں کے جوڑے آرورا کی عمر 4 سال جبکہ پرگا رانو کی 5 سال ہے، ان ننھے قطبی ریچھوںکا وزن ڈھائی سو اور 500 کلو گرام ہے۔ریچھوں کے جوڑے کو خاص طور پر روس سے برازیل لایا گیا ہے، جنہیں ددیکھنے کیلئے چڑیا گھر میں لوگوں کا رش لگ گیا ہے، برفانی علاقوں سے تعلق رکھنے والے ان قطبی ریچھوں کو منفی 15 سے منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رکھا گیا ہے ۔