نیویارک (نیوز ڈیسک )بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی بیشتر افراد کی جسمانی فٹنس ساتھ چھوڑ دیتی ہے جس کی بڑی وجہ ورزش اور دوسری سرگرمیوں میں حصہ نہ لینا ہے لیکن ایک امریکی بڑے میاں تو مثال قائم کردی۔ جی ہاں امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے 95سالہ پیٹر ویبر نے طیارہ اُڑا کر دنیا کے معمر ترین پائلٹ ہونے کا ریکارڈ قائم کرلیاہے۔امریکی ایئر فورس کے سابق پائلٹ پیٹر ویبر گذشتہ 72برس سے اس شعبے سے وابستہ ہیں اور اس عمر میں بھی ہر ماہ باقاعدگی کے ساتھ دو مرتبہ جہاز اُڑاتے ہیں۔پیٹرو یبر دوسری جنگ عظیم اور ویتنام جنگ میں حصہ لے چکے ہیں جبکہ کورین وار فلائٹ انسٹرکٹر کے طور پر بھی اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ 2007میں امریکی ریاست کولوراڈو سے تعلق رکھنے والے 105برس کے کول کوگل نامی پائلٹ نے قائم کیا تھا، جو رواں سال انتقال کر گئے تھے۔