جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

انوکھے طریقے سے اپنا فرنیچر خود اُگائیں

datetime 17  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک) برطانوی ڈیزائنر نے فرنیچر تیار کرنے کا ایک اہم ماحول دوست طریقہ ایجاد کیا ہے جس کے تحت ’’بید‘‘ کی شاخیں ایک خصوصی سانچے میں ڈھل کر آپ کے لیے خوبصورت فرنیچر تیار کریں گی۔

برطانوی ڈیزائنر نے اس دلچسپ کام کے لیے خصوصی پلاسٹک سانچے (مولڈز) تیار کیے ہیں جن پر ’’بید‘‘ کی شاخیں ایک خاص انداز میں بڑھتے ہوئے جال کی طرح کسی بھی شے مثلاً کرسی یا میز کی شکل اختیار کرلیتی ہیں۔ برطانوی ماہر نے اس طریقے سے 400 سے زائد میز، کرسیاں اور لیمپ شیڈز تیار کیے ہیں۔ اس دلچسپ طریقے میں درخت کی شاخوں کو کچھ اس طرح اُگایا جاتا ہے کہ وہ ایک ٹھوس شکل اختیار کرلیتی ہے اور پھر اسے مزید پالش کرکے ایک باقاعدہ شکل میں ڈھالا جاتا ہے۔

بید کی شاخیں شروع میں لچکدار اور نمی سے بھرپور ہوتی ہیں اور ایک مرتبہ مطلوبہ شکل اختیار کرنے کے بعد انہیں سکھاکر سخت کیا جاتا ہے اس کی تیاری میں خاص قسم کی بید کا درخت استعمال کیا جاتا ہے جو بہت تیزی سے اُگتا ہے تاہم اس ماہر نے دوسرے درختوں پر بھی یہ طریقہ آزمایا ہے۔

برطانوی ڈیزائنر کے اس طریقے کار کے مطابق روایتی فرنیچر کے مقابلے میں اس میں کیلوں اور دیگر سامان کی ضرورت نہیں ہوتی اور اس کے باوجود ایک مضبوط فرنیچر تیار ہوتا ہے۔ انوکھے طریقے سے تیار ہونے والے اس فرنیچر میں ایک کرسی کی قیمت ڈھائی ہزار برطانوی پاؤنڈ یا اور 3 لاکھ 75 ہزار روپے پاکستانی روپے ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…