نیویارک(نیوز ڈیسک )امریکا میں ایک خاتون نے بیک وقت 5بچیوں کو جنم دیا ہے ریاست ہیوسٹن کے شہر ٹیکسس کے اسپتال میں ایک خاتون ڈینیل بزبی نے 5بچیوں کو جنم دیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پانچوں بچیاں صحت مند ہیں۔بچیوں کی ماں کا کہنا ہے کہ اسے یقین نہیں آرہا کہ پانچوں بچیاں اس دنیا میں آچکی ہیں اور اس کے سامنے ہیں جبکہ بچیوں کا باپ اس خوشی سے نہال ہے۔