بخارسٹ (نیوز ڈیسک) رومانیہ کی ایک خاتون کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹر اس وقت دہشت زدہ رہ گئے جب اس کے پیٹ سے بچے کی بجائے تقریباً 5 کلو گرام وزنی رسولی نکل آئی۔
بیالیس سالہ میدلینا نیگو کئی ماہ سے خود کو حاملہ سمجھ رہی تھی اور جب اس کے پیٹ میں درد شدید ہوگیا تو وہ بوٹوسانی کاﺅنٹی ہسپتال گئی جہاں ڈاکٹروں نے اسے حاملہ سمجھ کر اس کا آپریشن شروع کردیا۔ ڈاکٹر ڈورین سکلیڈنگ کا کہنا ہے کہ رسولی خاتون کے رحم میں تھی لہٰذا ہسپتال کا عملہ یہی سمجھا کہ وہ حاملہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب خاتون کو حقیقت بتائی گئی تو وہ غم سے نڈھال ہوگئیں۔ڈاکٹر ڈورین کا کہنا ہے کہ انہوں نے پچھلے پندرہ سال میں اپنے کسی مریض کے جسم میں اتنی بڑی رسولی نہیں دیکھی اور خصوصاً رحم میں اس قدر بڑی رسولی کا پایا جانا ناقابل یقین بات ہے۔
مزید پڑھئے:مردکس حرکت کے عوض ڈالروں کی بارش کرتے ہیں ؟جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے