نیویارک(نیوزڈیسک )مقامی پولیس کے مطابق امریکی شہر لانگ آئی لینڈ میں ایک شخص گاڑی میں کھٹمل مارنے کی کوشش میں خود کو جلا بیٹھا۔خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ہونے والے واقعے میں اسکاٹ کیمری نامی شخص کے جسم کا زیادہ تر حصہ بری طرح جل گیا۔پولیس نے بتایا کہ اسکاٹ نے کیڑوں کو مارنے کے لیے گاڑی میں شراب چھڑک دی اور بعد میں سگڑیٹ جلادی جس سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔پولیس کے مطابق اسکاٹ کو کسی نے بتایا تھا کہ الکوہل کے استعمال سے کھٹمل مرجاتے ہیں۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کے باعث دیگر دو گاڑیوں کو بھی بری طرح نقصان پہنچا