جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

بیمار والدہ کی دیکھ بھال کیلئے چینی بیٹے کی لازوال قربانی،

datetime 12  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چین میں ایک سعادت مند بیٹے نے بوڑھے والدین کی خدمت کی انوکھی مثال قائم کر دی۔مشرقی صوبے ژی جیانگ کے رہائشی سکیورٹی گارڈلو چن کئی کی 84سالہ والدہ الزائمرز کے ذہنی مرض کی شکار ہیں۔

بوڑھی خاتون اکثر پہاڑوں پر جلانے کے لیے لکڑیاں اکٹھی کرنے چلی جاتی تھیں اور کئی بار ایسا ہوا کہ وہ اندھیرا ہو جانے کے باعث وہاں گم ہو گئیں۔ ان مسائل سے پریشان ہو کر لوچن نے والدہ کو ہر وقت ساتھ رکھنے کا فیصلہ کیا۔ وہ اپنی بوڑھی ماں کو ہر روز موٹرسائیکل پر بٹھا کر اپنے ساتھ کام پر لے جاتا ہے تاکہ وہاں ان کی خدمت کر سکے اور اس کی غیر موجودگی میں گھر میں رہتے ہوئے بوڑھی والدہ کو کوئی تکلیف نہ ہو۔جب ا س سال کے آغاز میں لو چن کے والد کا انتقال ہوا تو اس نے اپنی والدہ کو اپنے ساتھ کام پر لیجانا شروع کر دیاکیونکہ اس کے سوا اس کی والدہ کا خیال رکھنے والا کوئی نہیں تھا۔ وہ ہر روز والدہ کواپنے پیچھے موٹر سائیکل پر بٹھاتا اور ایک کپڑے سے اس کو اپنے ساتھ باندھ لیتا ہے تاکہ وہ گر نہ جائیں۔ مسٹر لوچن کا کہنا ہے کہ وہ کام پر جاتے ہوئے اپنی والدہ کی حفاظت کی غرض سے موٹر سائیکل اس قدر آہستہ چلاتا ہے کہ 4کلومیٹر کا سفر ایک گھنٹے میں طے ہوتا ہے۔ اس تمام وقت میں وہ اپنی والدہ کے ساتھ گفتگو کرتا رہتا ہے۔وہ جس بینک کا سکیورٹی گارڈ ہے ان کی طرف سے اسے ایک کمرہ دیا گیا ہے جہاں وہ اپنی والدہ کو بٹھا دیتا ہے اور دن بھر ان کی دیکھ بھال کرتا رہتا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ اس کی والدہ نے ساری زندگی اپنے بچوں کی دیکھ بھال میں گزار دی ، اب یہ اس کا فرض ہے کہ وہ اپنی والدہ کی دیکھ بھال کرے۔اس نے کہا کہ بچپن میں میں اپنی ماں کی آنکھ کا تارہ تھا، اب وہ میری آنکھ کا تارہ ہیں۔جب ہم چھوٹے تھے تو ہماری ماں فارم میں کام کرتی تھیں اور وہ اسی طرح ہمیں اپنی موٹرسائیکل پر بٹھا کر اپنے ساتھ کام پر لے جایا کرتی تھیں۔ اس نے کہا” ہر وقت اپنی والدہ کو دیکھتے رہنے سے میں پر سکون رہتا ہوں کیونکہ مجھے ان کے کھو جانے کا خوف لاحق ہے۔“



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…