امریکہ(نیوز ڈیسک ) کی 116 سالہ گرٹ روڈ ویور دنیا کی سب سے معمر شخصیت بن گئی ہیں اور ان کا نام گینیز ورلڈ ریکارڈ بک میں درج کر لیا گیا ہے۔امریکی ریاست آرکنسا کے شہر آیمڈن کے ایک نرسنگ ہوم میں رہنے والی گرٹ روڈ 1898 میں پیدا ہوئی تھیں اور وہ ہر سال چار جولائی کو اپنی سالگرہ مناتیہیں۔گرٹ روڈ سے پہلے دنیا کی سب سے معمر انسان ہونے کا ریکارڈ جاپان کی مساو¿ اوکاوا کے پاس تھا جو حال ہی میں اپنی 117 ویں سالگرہ منانے کے چند ہفتوں بعد انتقال کر گئی ہیں۔تاریخ میں اب تک سب سے زیادہ دنوں تک زندہ رہنے والی فرد فرانس کی ڑانی کیلمنٹ تھیں جنھوں نے چار اگست1997 کو 122 سال کی عمر میں وفات پائی۔گرٹ روڈ ویور کے مطابق ان کی طویل العمری کے راز خدا پر بھروسہ، محنت اور ہر کسی سے محبت ہیںگرٹ روڈ ویور امریکی صدر براک اوباما کی پرستار ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ اوباما ان کی 117 ویں سالگرہ کے جشن میں شریک ہوں۔انہوں نے امریکی چینل سی بی ایس کو انٹرویو میں اپنے طویل عمر کے راز خدا پر بھروسے، محنت اور ہر کسی سے محبت قرار دیے۔گرٹ روڈ ویور کے چار بچے تھے جن میں ان کے بیٹے جوئی ہی زندہ بچے ہیں جو خود اب 94 سال کے ہونے والے ہیں۔