اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

بے وفا جوڑ ے کو ملی قدرت سے انوکھی سزا

datetime 28  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہانسبرگ (نیوز ڈیسک) ناجائز مراسم رکھنے والے مردوں اور خواتین کو اکثر رسوائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن جنوبی افریقہ کے ایک جوڑے کے ناجائز تعلق میں کچھ ایسی خرابی پیدا ہوئی کہ جس کی وجہ سے یہ شرمناک حالت میں ہزاروں افراد کے سامنے تماشہ بن گئے۔ جوہانسبرگ شہر سے تعلق رکھنے والی خاتون پریسیلا نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ایک مشکوک جوڑے نے اس کے ہمسائے میں واقع فلیٹ کرائے پر لے رکھا تھا جہاں وہ اکثر آتے جاتے رہتے تھے۔ خاتون نے بتایا کہ انہیں فلیٹ سے عجیب و غریب آوازیں آئیں تو وہ سمجھیں کہ یہ معمول کی بات ہے مگر پھر یہ آوازیں دردناک چیخ و پکار میں بدل گئیں۔ ان آوازوں کی وجہ سے پریسیلا کے علاوہ متعدد دیگر افراد بھی متوجہ ہوگئے اور پھر جب کچھ لوگ دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو ایک عجیب و غریب منظر ان کا منتظر تھا۔ کمرے میں موجود خاتون اور نوجوان بے حیائی کرتے ہوئے کسی عجیب و غریب مسئلے کی وجہ سے آپس میں کچھ اس طرح سے جڑ چکے تھے کہ تمام کوشش کے باوجود ایک دوسرے سے آزادی حاصل نہیں کرپارہے تھے۔ یہ منظر دیکھ کر اکثر لوگوں نے خیال ظاہر کیا کہ خاتون کے شوہر نے اس کے جسم پر جادوکا ایک مخصوص عمل کررکھا تھا تاکہ اگر کوئی بھی دیگر مرد اس کے ساتھ شیطانی فعل کا مرتکب ہو تو دونوں اکٹھے ہونے کے بعد علیحدہ نہ ہوپائیں۔ دردناک مصیبت کا شکار خاتون اور مرد کو بھی یقین تھا کہ وہ عملیات کا نشانہ بن چکے ہیں اور یہی وجہ تھی کہ دونوں خوفزدہ ہوکر چیخیں مار رہے تھے اور مدد کے لئے پکار رہے تھے۔ 34 سالہ خاتون کا نام ساشا نگیما ہے جبکہ اس کے 22 سالہ آشنا کا نام سول کبوزا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جب وہ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچے توفلیٹ کے سامنے تین ہزار سے زائد افراد جمع تھے جو بے وفائی اور ناجائز مراسم کے مرتکب ہونے والے جوڑے کو ملنے والی سزاکا نظارہ کر نے پر بضد تھے اور انہیں آنسو گیس اور لاٹھی چار ج کے استعما ل سے منتشر کرنا پڑا۔ پولیس کے مطابق جب جوڑے کو علیحدہ کرنے کی کوششیں ناکام ہوگئیں تو ایمبولینس منگوا کر انہیں ہسپتال بھیجا گیا۔ ایک مقامی جادوگر سنگوما ما تھابو کا کہنا ہے کہ خاتون کے جسم کے اعضاءپر ”متھی“ نامی کالے جادو کا عمل کیا گیا ہے اور اس کا آشنا تب تک اس سے علیحدہ نہیں ہوپائے گا جب تک کہ عملیات کرنے والا خاوند واپس نہ پہنچ جائے۔ دوسری جانب ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ جوڑا ایک کمیاب طبی مسئلے کا شکار ہوا ہے جس میں خاتون کے جسم میں پیدا ہونے والے غیر معمولی تناﺅ کی وجہ سے مرد کے لئے ممکن نہیں رہتا کہ وہ اس کی مضبوط گرفت سے آزادہوسکے۔ اس مسئلے کو طبی زبان میں فیلس کیپٹیوس کہا جاتا ہے



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…