نیویارک (نیوزڈیسک) کہتے ہیں محبت اندھی ہوتی ہے مگرایک امریکی خاتون نے ثابت کیاہے کہ محبت اندھی ہونے کے علاوہ عقل وسمجھ سے بھی عاری ہوتی ہے ۔
مزید پڑھیں:بیوی سے محبت نہ کرنے پر ترک شہری پر جرمانہ
سارہ نامی خاتون کہتی ہیں کہ چند سال قبل کرس نامی شخص سے ان کی ملاقات انٹرنیٹ کے ذریعے ہوئی اور پھر وہ اس کی شدید محبت میں مبتلا ہو گئیں ۔ان کا کہناہے کہ اٹلی میں جنم لینے والا کرس امریکا میں مقیم رہا اور پھر وہ کاربار ی دورے پر جنوبی افریقہ گیا مگر وہاں پھنس کر رہ گیا ۔ وہ اپنے محبوب کی مدد کے لیے سینکڑوں دفعہ رقم بھیج چکی ہیں اور اب تک بھیجی گئی کل رقم تقریبا ً 14لاکھ ڈالر(تقریباً 14کروڑ پاکستانی روپے)ہے ۔سارہ کی اس نا قابل یقین سخاوت کے باوجود یہ دلچسپ حقیقت ہے کہ وہ اب تک کر س سے ایک دفعہ بھی نہیں ملی ہیں ۔
\وہ کہتی ہیں کہ کرس کو کبھی ویزا ختم ہونے پر ،کبھی ناجائز مقدمے میں پکڑے جانے پر اور کبھی بیمار ہونے پر قم بھیجتی رہیں ہیں ۔وہ کہتی ہیں کہ ان کا محبوب واقعی ان سے محبت کر تاہے اور جب بھی فون آتاہے تو کہتاہے کہ میر جان کیسی ہے،میرا پھول کیساہے،میں واقعی ہی تمھارے بغیر نہیں رہ سکتا،و ہ گزشتہ کئی سال سے منتظر ہیں کہ کرس ایک دن امریکا پہنچ جائے گا اور ان سے شادی کرلے گا۔سارہ نامی خاتون نے یہ حیرت انگیز انکشافات ٹی وی شو “ڈاکٹر فل “میں کئے ہیں۔