ماسٹرڈگری کا حامل کروڑوں کی سالانہ آمدنی والا بنا کسان

26  فروری‬‮  2015

پانی پت (نیوز ڈیسک) ماسٹر ڈگری کا حامل شخص کسانی کر رہا ہے اور وہ بھی عام کسانوں سے بہت آگے نکل گیا ہے۔ یہ ماسٹر کسان سالانہ کروڑوں کی کمائی کر رہا ہے۔ ہم بات کر رہے ہیں کردکشیتر ضلع گاؤں شاہ آباد میں رہنے والے کسان ہر بیرسنگھ کی ۔ ہربیر نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے ماسٹر ڈگری کرنے کے بعد بھنیو کری کے بجائیکاشت کاری میں دلچسپی لی اور ااج وہ کروڑ پتی کسان ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ 2005ء میں محض 2کنال (زمین کا ایکڑسے بھی چھوٹا حصہ) کے علاقے میں ایک لاکھ کی لاگت سے سبزیوں کی نرسری لگائی جس سے انہیں خاصہ منافع ہونے لگا۔ اس کے بعد انہوں نے زمین خریدی اور آج 2015ء میں 11ایکڑ زمین میں نرسری بنا رکھی ہے‘ جس سے سالانہ تقریباً تین کروڑ کا منافع ہوتا ہے۔ ہر بیر کہتے ہیں کہ علاقے میں ان کی نرسری بہت مشہور ہے ار یہی وجہ ہے کہ دیگر کسان بھائیوں کو بکنگ کے بعد ہی پلانٹ دستیاب ہو پاتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میں انٹرنیشنل بی ریسرچ ایسوسی ایشن کا ممبر بھی ہوں۔2004ء میں وہ ایسویسی ایشن کی جانب سے انگلینڈ کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔ انہوں نے 1996ء میں شہد کی مکھیوں کے 5باکس سے کام شروع کیاتھا۔ آج 470باکس شاندار منافع کمارہے ہیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…