برمنگھم (نیوز ڈیسک) دنیا میں بڑے بڑے چالاک کاروباری لوگ پائے جاتے ہیں مگر ایک شخص نے 600روپے کی گھڑی 35لاکھ میں بیچ کر بڑے بڑے شعبدہ بازوں کو شکست دے دی ہے ۔ زیک نورس نامی ایک شخص کا کہنا ہے کہ یہ گھڑی 1559ء میں تیار کی گئی اور اسے میگرلی کوسٹری کمپنی نے بنایا اور فقسم کی صرف 900گھڑیال تیار کی گئی تھیں مگر یہ پرانی اشیا ء کی جس دکان پر پڑی تھی وہاں موجود لوگوں نے اس کی تاریخی اہمیت اور قدر وقیمت کا بالکل اندازہ نہ تھا۔ زیک نے دکان مالک سے کوی بھی بحث مباحثے کے بغیر قیمتی گھڑی منہ مانگے دانوں میں خرید لی اور نوادرات کی خرید کرنے والی ایک ویب سائٹ کو 35ہزار ڈالر میں فروخت کر دی۔ زیک نے اس قدر بھاری رقم مل جانے پر گھڑی سستے داموں فروخت کرنے والی دکان پر رحم کھاتے ہوئے اپنے منافع میں کچھ رقم دیدی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں