منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

مہنگی ایل پی جی سے ستائے عوام کے لیے اچھی خبر، قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

datetime 9  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مہنگی ایل پی جی سے تنگ عوام کے لیے خوش آئند خبر سامنے آئی ہے، کیونکہ فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں نمایاں کمی کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ایل پی جی 20 روپے فی کلو سستی ہو گئی ہے، جس کے بعد کراچی میں اس کی قیمت کم ہو کر 440 روپے فی کلو تک آ گئی ہے۔ایف پی سی سی آئی کی ایل پی جی اسٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر علی حیدر کا کہنا ہے کہ ایران میں جنگ بندی اور عید و نوروز کی تعطیلات کے بعد سرحدی راستے کھلنے سے ایل پی جی کی فراہمی میں بہتری آئی ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے سرحدی علاقوں تافتان، 250 بارڈر اور مند کے ذریعے تقریباً 7 ہزار ٹن ایل پی جی ملک میں داخل ہو چکی ہے، جبکہ پورٹ قاسم پر بھی ایک ایل پی جی بردار جہاز پہنچ چکا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان میں استعمال ہونے والی ایل پی جی کا بڑا حصہ درآمدی ہوتا ہے، جس میں زیادہ تر سپلائی ایران سے آتی ہے۔ موجودہ صورتحال میں سپلائی بہتر ہونے کے باعث امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ دنوں میں قیمتوں میں مزید 50 روپے تک کمی ہو سکتی ہے۔

یاد رہے کہ اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 304 روپے فی کلو مقرر کی گئی تھی، تاہم بعض عناصر اس سے کہیں زیادہ قیمت وصول کر رہے تھے جس کے باعث نرخ 450 سے 470 روپے تک جا پہنچے تھے۔ اب سپلائی میں بہتری کے بعد قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…