منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

موبائل سمز اور بینک اکاؤنٹس بلاک ہونے کا خدشہ ، نادرا نے شہریوں کو خبردار کردیا

datetime 9  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ اگر شناختی کارڈ کی بروقت تجدید نہ کرائی گئی تو کئی اہم سہولیات متاثر ہو سکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نادرا نے ہدایت جاری کی ہے کہ شہری اپنے قومی شناختی کارڈ کی معیاد ختم ہونے سے پہلے اس کی تجدید یقینی بنائیں، بصورت دیگر بینک اکاؤنٹس، موبائل سمز اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی معطل کی جا سکتی ہے۔ ادارے کے مطابق ملک میں بڑی تعداد میں شناختی کارڈز ایکسپائر ہو چکے ہیں، جس کے باعث لوگوں کو سرکاری اور فلاحی اسکیموں سے محروم ہونا پڑ سکتا ہے۔پی ٹی اے کے اشتراک سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 81 لاکھ سے زائد موبائل سمز ایسے شناختی کارڈز پر فعال ہیں جن کی معیاد ختم ہو چکی ہے، اور انہیں کسی بھی وقت بند کیا جا سکتا ہے۔نادرا نے واضح کیا ہے کہ موبائل سروس جاری رکھنے کے لیے درست اور فعال شناختی کارڈ ضروری ہے۔ مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جون کے بعد تاخیر سے تجدید کروانے والوں کو اضافی فیس یا جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اتھارٹی نے متوفی افراد کے اہل خانہ کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ مرحومین کے نام پر رجسٹرڈ سمز کو فوری طور پر اپنے نام منتقل کروائیں۔ شناختی کارڈ کی تجدید کے لیے شہری نادرا سینٹرز کے علاوہ “پاک آئی ڈی” موبائل ایپ اور ای سہولت مراکز سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…