ٹورانٹو(نیوزڈیسک ) چوروں نے یونیورسٹی آف ٹورانٹو میں بھی صفایا کر دیا۔ یونیورسٹی آف ٹورانٹو کے میوزیم سے تین نایاب پینٹنگز چوری ہو گئے ہیں کے مطابق یونیورسٹی آف ٹورانٹو کے آرٹ گیلری کے ڈپارٹمنٹ سے نایاب تین پینٹنگز چوری ہو گئے ہیں۔ چوری کا پتہ چلتے ہی یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس کو واقعے سے متعلق اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی تفتیش مکمل کر لی۔ پولیس ذرائع کے مطابق نایاب پینٹنگس میں ایک پینٹنگ اٹھاوریں صدی کی بنائی ہوئی ہے جو نایاب ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی قیمتی بھی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ چوری کرنے والا شخص یا افراد آرٹ سے لگاو رکھتے ہیں اور انہیں پینٹنگز سے متعلق تمام تر معلومات موجود تھیں جس کے باعث آرٹ گیلری میں لگے تمام پینٹنگس کو چھوڑ کر ان تین نایاب ترین پینٹگس کو ہی چرا لیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اٹھارویں صدی میں بنائی گئی اس پینٹنگ کی مالیت 10 ملین ڈالر ہے۔ جبکہ دیگر پینٹنگ کی قیمتیں بھی لاکھوں ڈالرز میں ہے۔ پولیس نے آرٹ گیلری کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے جس میں دیکھا گیا ہے کہ ایک شخص مخصوص چوروں والے کالے ملبوسات میں ہے اور اس نے اپنا چہرہ بھی چھپایا ہوا ہے۔ فوٹیج میں چور بڑی آسانی سے گیلری میں داخل ہوتا ہے اور تینوں پینٹنگز کو اتار کر اپنے ہمراہ لے جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چور دروزے کھولنے کا بھی ماہر ہے جس نے سیکیورٹی کوڈ لگے دروازے کو بھی بڑی آسانی سے کھول لیا ہے۔ پولیس نے ابتدائی تفتیش مکمل کر کے چور کی تلاش شروع کر دی۔