جاپان کا ایسا منفرد ہوٹل جہاں اُلو گاہکوں کو خوش آمدید کہتے ہیں

16  فروری‬‮  2015

ٹوکیو: اُلوؤں کے ساتھ مقامی افراد اْلو بننے لگے۔ دنیا بھر میں کیٹ اور ڈاگ کے فیز کے بعد اب جاپان میں اپنی نوعیت کا منفرد کیفے کھولا گیا ہے جو دن بدن مقبولیت کی حدیں پارکرتا جارہا ہے۔

دارالحکومت ٹوکیو میں کھلنے والا فیکورو نو مائز یعنی شاپ آف اولز نامی اُلوؤں کی تھیم لیے یہ کیفے اُلوؤں کی آماجگاہ ہے جہاں مقامی کسٹمرز کو خوش آمدید کہنے کے لیے ہر نسل اور سائز کے اْلو موجود ہیں۔ اس کیفے میں تربیت یافتہ الّو وں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جو یہاں آنے جانے اور کافی پینے والے والے افراد پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

کیفے کی تھیم کی مناسبت سے یہاں چائے کے کپ، پلیٹوں، بسکٹس اور انٹیرئیرڈیکوریشن میں بھی اُلّو ہی کی شکل نمایاں رکھی گئی ہے۔ 2 ہزار ین (17 ڈالر) اینٹری فیس لیے اس کیفے میں دیر سے آنے والا مہمان اپنی بکنگ اور پیسوں دونوں سے ہی ہاتھ دھو بیٹھتا ہے کیونکہ کیفے کھلنے سے ایک گھنٹہ قبل ہی یہاں مہمانوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں جو اندر الوؤں کا دیدار کرنے کے خواہشمند نظر آتے ہیں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…