جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

فرانس میں پیدائش کے وقت تبدیل ہونیوالی بچیاں 20 سال بعد اپنے اصل والدین کو مل گئیں

datetime 11  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس: فرانس میں  پیدائش کے وقت تبدیل ہونے والی بچیاں 20 سال بعد اپنے اصل والدین کو مل گئیں جب کہ عدالت نے اسپتال کے عملے  کی غفلت پر اسپتال کو متعلقہ والدین کو  18 لاکھ یورو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے شہر کانز میں خاتون صوفیہ سیرینو نے 4 جولائی 1994 کو بیٹی کو جنم دیا، پیدائش کے وقت یرقان ہونے کی وجہ سے بچی کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کردیا گیا، جہاں صرف ایک ہی انکوبیٹر خالی تھا،عین اسی وقت اسی وارڈ میں اسی عمر کی ایک اور بچی لائی گئی، کچھ دیر بعد وہاں تعینات نرس نے بچیوں کو ان کی ماؤں کے حوالے کردیا، صوفی سینیو کو اپنی بچی کے بال دیکھ کر شک ہوا اور اس نے اس بات سے اسپتال کو آگاہ کیا تاہم اسپتال انتظامیہ نے اسے مطمئن کردیا۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بچی کی شباہت مختلف ہوتی گئی جس پر اس کے باپ نے بچی کا میڈیکل ٹیسٹ کرایا جہاں پتہ چلا کہ وہ بچی ان کی نہیں۔

اسپتال انتظامیہ کی غیر ذمہ دارانہ رویے کے خلاف صوفیہ اور اس کے شوہر نے عدالت کا دروازہ کھٹکھایا جہاں شواہد کی روشنی میں صوفیہ کو ناصرف اس کی اپنی بچی مل گئی بلکہ  عدالت نے اسپتال کو دونوں خاندانوں کو 18لاکھ 80 ہزار یورو ادا کرنے کا حکم دے دیا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…