جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

اربوں ڈالر کمانے والی کمپنی ایپل نے بھی قرضہ لے لیا

datetime 11  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کا شمار دنیا کی امیر ترین کمپنیوں میں ہوتا ہے لیکن 178 ارب ڈالر کے ناقابل یقین خزانے کی مالک ہونے کے باوجود یہ کمپنی قرض مانگنے پر مجبور ہوگئی۔

آخر اس مجبوری کے پیچھے راز کیا ہے؟۔ دراصل بات بہت سادہ ہے اور وہ یہ کہ اس کمپنی کو ٹیکس خوری کی عادت پڑ گئی ہے۔ ابھی پچھلے ہی ہفتے کمپنی نے اعلان کیا کہ اس کا تازہ ترین سہ ماہی منافع 18 ارب ڈالر تھا اور کمپنی کے پاس اس وقت 178 ارب ڈالر کیش کی صورت میں موجود ہیں لیکن اس کے باوجود پیر کے دن کمپنی نے ساڑھے 6 ارب ڈالر کے بانڈ جاری کرکے ایک نئے قرضے کا اہتمام کرلیا ہے۔

اب بھلا اتنی امیر کمپنی کو قرض لینے کی کیا ضرورت پڑی تھی، تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ کمپنی اربوں ڈالر کا ٹیکس ادا نہیں کرنا چاہتی اور اس کے لیے یہ اہتمام کیا گیا ہے کہ کمپنی نے اپنے اربوں ڈالر امریکا سے باہر مختلف ممالک میں رکھے ہوئے ہیں اور انھیں اس وجہ سے واپس نہیں لارہی کہ واپسی کی صورت میں اسے تقریباً 35فیصد ٹیکس کی مد میں ادا کرنا پڑے گا جو کہ اربوں ڈالر کی رقم ہے۔ ایپل نے ساڑھے چھ ارب ڈالر کا جو قرض لیا ہے اس سے اسٹاک کی خریداری اور سود کی ادائیگی جیسے کام کیے جائیں گے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…