لندن: دنیا میں ارب پتیوں کی تعداد2 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
ہورون گلوبل رچ لسٹ 2015 کے مطابق دنیا میں ارب پتیوں کی تعداد بڑھ کر 2ہزار 89 ہوگئی ہے۔ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ دنیا کے ارب پتیوں کی کل تعداد میں پہلے 10 نمبروں میں آتے ہیں، مارک زکر برگ کے اثاثے44 ارب ڈالر بتائے گئے ہیں۔ 55 سالہ بل گیٹس دنیا کے امیر ترین شخص ہیں جن کی دولت 85 ارب ڈالر جبکہ میکسیکو کے کارلوس سلم83 ارب ڈالر اور وارن بفٹ76 ارب ڈالر کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر کے ارب پتی ہیں۔امریکا میں ارب پتیوں کی سب سے زیادہ 537 تعداد ہے جبکہ نیویارک وہ شہر ہے جہاں انتہائی امارت والے افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے دوسرے نمبر پر برطانیہ آیا ہے جہاں ارب پتیوں کی ایک تعداد قیام پذیر ہے۔