منگل‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2025 

6 سالہ بچے کی خوش اخلاقی ماں کے سامنے اس کا جرم بن گئی

datetime 11  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میسوری: اگرچہ خوش اخلاقی انسانی کردار کی سب سے بڑی اوراہم خوبی تصور کی جاتی ہے لیکن امریکا میں ماں کو اپنے 6 سال کے بچےکی یہ خوبی ایک آنکھ نہ بھائی اور اس نے بچے کو سزا دینے کے لیے اغوا کروایا اور پھر سخت ذہنی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست میسوری کے شہر سینٹ لوئیس میں ٹروئے کے رہنے 6 سال کے بچے کی ماں نے اپنے بچے کو اجنبیوں سے خوش اخلاقی سے بات کرنے کی سزا دینے کا فیصلہ کیا جس میں بچے کی دادی، چچی اور ان کے ایک دوست شامل تھے جنہوں نے بچے کو اسکول سے آتے ہوئے ڈرامائی انداز میں اغوا کیا اور اسے گھر کے تہہ خانےمیں لے گئے جہاں پلاسٹک شاپنگ بیگ سے اس کے ہاتھ پاؤں باندھ دیئے گئے جبکہ اس کے سر پر جیکٹ ڈال دی گئی تاکہ وہ دیکھ نہ سکے۔

پولیس کے مطابق گھر کے ان اغوا کاروں نے بچے کو دھمکی دی کہ اگروہ اجنبیوں سے اس طرح خوش اخلاقی سے پیش ہونے سے باز نہ آیا تو اپنی ماں کو دوبارہ نہیں دیکھ سکے گا اور اسے جنسی گروہ کے ہاتھوں فروخت بھی کردیا جائے گا۔

اس واردات کے بعد بچہ کچھ دیر تہہ خانے میں موجود رہا جس کے بعد اسے اوپر جانے کی اجازت دی گئی اور جب وہ وہاں پہنچا تو والدہ سمیت ان چاروں افراد نے بچے کو لیکچر دینا شروع کردیا کہ وہ اجنبیوں سے دور رہے ان سے زیادہ قریب ہونا خطرناک ہو سکتا ہے۔

پولیس نے بچے کی شکایت پر اس کی ماں الزبتھ ھپ، چچی اور دادی کے خلاف اغوا، مجرمانہ طرز عمل اور نظر انداز کئے جانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے جب کہ بچے کی ماں اوردادی کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ سب اقدام بچے کو یہ سبق دینے کے لیے کیا کہ وہ اجنبیوں سے دور رہے، پولیس نے بچے کو اپنی حفاظت میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…