جمعرات‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

وزیراعظم کا اہم اقدام، نئی ایپ متعارف کروا دی

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں جعلی اور ناقص ادویات کی فروخت روکنے اور شہریوں کو محفوظ ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ’’محفوظ دوا‘‘ کے نام سے نئی موبائل ایپلی کیشن متعارف کرا دی۔

اس ڈیجیٹل سہولت کے ذریعے صارفین کسی بھی دوا کی پیکنگ اسکین کرکے اس کی اصلیت، مقررہ سرکاری قیمت اور مارکیٹ میں دستیابی سے متعلق معلومات حاصل کرسکیں گے۔افتتاحی تقریب کے دوران وزیراعظم نے خود بھی ایپ استعمال کرتے ہوئے ایک دوا کا پیکٹ اسکین کیا اور اس کی تصدیق کا عمل دیکھا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ محفوظ دوا ایپ ملک کے شعبہ صحت میں ڈیجیٹل سہولیات کے فروغ اور جعلی ادویات کے سدباب کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔ اس کے ذریعے عام شہریوں کو ادویات کے معیار اور مستند ہونے کے بارے میں معلومات تک آسان رسائی حاصل ہوگی۔وزیراعظم نے ماضی میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 2010 اور 2011 کے دوران ادویات کے استعمال سے متعدد قیمتی جانیں ضائع ہوئی تھیں۔ ان کے مطابق دل کے مریضوں کو دی جانے والی دواؤں کے نمونے جب یورپ کی تین مختلف لیبارٹریوں میں جانچ کے لیے بھیجے گئے تو معلوم ہوا کہ انہیں دل کی بیماریوں کے بجائے ملیریا کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات دی جارہی تھیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات سے سبق حاصل کرتے ہوئے عوام کی صحت اور جانوں کے تحفظ کے لیے ٹھوس اور مؤثر اقدامات کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے ایپلی کیشن کی تیاری پر وزیر صحت مصطفیٰ کمال اور ڈریپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو مبارکباد بھی پیش کی۔

انہوں نے بتایا کہ وزارت اطلاعات کے تعاون سے محفوظ دوا ایپ کے بارے میں ملک بھر میں آگاہی مہم چلائی جائے گی، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سہولت سے واقف ہوں اور اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔وزیراعظم نے ادویات کی قیمتوں کو بھی اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دواؤں کی قیمتیں عام شہریوں کی مالی استطاعت کے مطابق ہونی چاہئیں، کیونکہ ملک میں بڑی تعداد میں خاندانوں کے لیے علاج کی ادویات خریدنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مشترکہ کوششوں کے ذریعے عوام کو معیاری اور کم قیمت ادویات کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔ ان کے مطابق محفوظ دوا منصوبہ شہریوں کی صحت کے تحفظ اور طبی نظام پر عوام کا اعتماد مضبوط کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دوگولیاں۔۔اڑھائی کروڑ ہلاکتیں


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

پہلی جنگ عظیم بوسنیا سے سٹارٹ ہوئی

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بوسنیا میں چار دن

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…