جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

صبح کے آغاز میں صرف 5 منٹ کی خاموشی کے حیرت انگیز فوائد

datetime 24  ستمبر‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)صبح بیدار ہوتے ہی موبائل فون اٹھانا، پیغامات دیکھنا، خبریں پڑھنا اور سوشل میڈیا پر وقت گزارنا آج کل بیشتر افراد کے معمول کا حصہ بن چکا ہے،

تاہم ماہرین کے مطابق دن کا آغاز صرف 5 منٹ کی خاموشی اور اسکرین سے دور رہ کر کیا جائے تو یہ ذہنی سکون اور بہتر توجہ میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔اس مختصر مشق کیلئے کسی خاص جگہ، ایپ یا پیچیدہ طریقہ کار کی ضرورت نہیں۔ بیدار ہونے کے بعد صرف 5 منٹ کیلئے فون ایک طرف رکھیں، آرام دہ جگہ پر بیٹھیں، چند گہری سانسیں لیں اور اپنے اردگرد کے ماحول پر توجہ مرکوز کریں۔ماہرین کے مطابق صبح کے وقت دماغ کو فوری طور پر خبروں، پیغامات اور دیگر معلومات سے بھرنے کے بجائے چند لمحوں کا سکون دینا ذہنی دباؤ کم کرنے میں معاون ہوسکتا ہے۔ اس دوران آنکھیں بند کرکے سانسوں پر توجہ دی جاسکتی ہے یا کھڑکی سے باہر دیکھتے ہوئے اردگرد کی آوازوں کو محسوس کیا جاسکتا ہے۔

ذہن کا مختلف خیالات کی طرف متوجہ ہونا فطری عمل ہے، اس لیے اسے زبردستی خالی کرنے کی کوشش کرنے کے بجائے دوبارہ سانسوں یا ماحول کی آوازوں پر توجہ مرکوز کرنا بہتر ہے۔ ایسی ذہنی توجہ کی مشقیں بالغ افراد میں دباؤ کم کرنے میں مددگار ثابت ہونے کے شواہد موجود ہیں۔پہلا منٹ خاموشی سے بیٹھ کر معمول کے مطابق سانس لینے میں گزاریں۔ اگلے 2 منٹ اپنے اردگرد کی آوازوں پر توجہ دیں، مثلاً پرندوں کی آواز، ٹریفک کا شور یا پنکھے کی آواز، چوتھے منٹ میں اپنے جسم کی کیفیت پر توجہ دیں اور محسوس کریں کہ کندھوں یا جسم کے کسی حصے میں غیرضروری کھنچاؤ تو موجود نہیں اورآخری ایک منٹ میں دن کیلئے صرف ایک اہم ترجیح یا مثبت ارادہ طے کریںیہ کسی اہم کام کو مکمل کرنا، کسی مشکل گفتگو میں تحمل کا مظاہرہ کرنا یا دن بھر جلد بازی سے گریز کرنا ہوسکتا ہے۔اس کے بعد معمول کے مطابق موبائل فون استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس مشق کیلئے کسی پرتعیش ماحول یا خصوصی سامان کی ضرورت نہیں، عام کرسی پر بیٹھ کر بھی اسے انجام دیا جاسکتا ہے۔ماہرین کے مطابق اس مشق کا بنیادی مقصد بیدار ہونے اور فوری طور پر بیرونی معلومات کا جواب دینے کے درمیان ایک مختصر وقفہ پیدا کرنا ہے۔ روزانہ چند منٹ کی یہ خاموشی دن کے آغاز کو زیادہ پرسکون اور منظم بنانے میں مدد دے سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…