پیر‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2026 

روزانہ بیٹھنے کے وقت میں 15 منٹ کمی کینسر کا خطرہ کم کرسکتی ہے

datetime 14  ستمبر‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ روزمرہ بیٹھنے کے وقت میں صرف 15 منٹ کمی کرکے کسی نہ کسی جسمانی سرگرمی کو معمول کا حصہ بنانے سے کینسر کے خطرے میں کمی لائی جاسکتی ہے۔

لندن کالج یونیورسٹی کی تحقیق میں 59 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا، جن کی اوسط عمر 61 سال تھی۔ ان افراد کی روزمرہ جسمانی سرگرمیوں کو اسمارٹ گھڑیوں کے ذریعے ریکارڈ کیا گیا اور تقریباً 8 سال تک ان کی صحت کا جائزہ لیا گیا۔ اس دوران 2 ہزار 385 افراد میں کینسر کی تشخیص ہوئی۔محققین نے روزمرہ جسمانی سرگرمیوں اور کینسر کے خطرے کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ بیٹھنے کے وقت میں 15 منٹ کمی کرکے جسمانی سرگرمی اختیار کرنے سے کینسر کا خطرہ تقریباً 2 فیصد تک کم ہوسکتا ہے، جبکہ بیٹھنے کا وقت 30 منٹ کم کرنے سے یہ خطرہ 8 فیصد تک گھٹ سکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق جسمانی طور پر زیادہ متحرک رہنے سے مثانے، چھاتی، آنتوں، گردوں اور معدے سمیت کینسر کی متعدد اقسام سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔محققین نے کہا کہ کینسر کے خطرے میں کمی کے لیے لازمی نہیں کہ باقاعدہ سخت ورزش ہی کی جائے، بلکہ روزمرہ معمولات میں معمولی تبدیلیاں بھی مفید ثابت ہوسکتی ہیں، جن میں سودا سلف لینے کے لیے پیدل جانا یا لفٹ کے بجائے سیڑھیاں استعمال کرنا شامل ہے۔تحقیق کے نتائج طبی جریدے ”بی ایم سی میڈیسن” میں شائع ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…