جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

مون سون میں بیماریوں سے بچاؤ کے لیے کونسی غذا مفید ہے؟ ماہرین کا اہم مشورہ

datetime 24  جولائی  2026 |

کراچی(این این آئی) مون سون کے موسم میں نمی، جراثیم اور مختلف انفیکشنز کے باعث موسمی بیماریوں کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر

ماہرین صحت نے کریلے کو قوتِ مدافعت بڑھانے والی مفید سبزی قرار دیتے ہوئے اسے روزمرہ غذا کا حصہ بنانے کا مشورہ دیا ہے۔ماہرین کے مطابق اگرچہ کریلا اپنے کڑوے ذائقے کی وجہ سے بہت سے افراد کی پسندیدہ غذا نہیں، تاہم غذائیت کے اعتبار سے یہ نہایت مفید ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز اور دیگر قدرتی غذائی اجزا جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے اور نقصان دہ فری ریڈیکلز کے اثرات کم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔طبی ماہرین نے کہا کہ برسات کے موسم میں وائرس، بیکٹیریا اور دیگر جراثیم تیزی سے پھیلتے ہیں، ایسے میں کریلے کا باقاعدہ استعمال نزلہ، زکام، بخار اور دیگر موسمی انفیکشنز سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کریلا قوتِ مدافعت بڑھانے کے ساتھ ساتھ خون میں شوگر کی سطح کو متوازن رکھنے، نظامِ ہاضمہ بہتر بنانے اور جسم سے نقصان دہ مادوں کے اخراج میں بھی مدد دیتا ہے، اسی لیے ذیابیطس کے مریضوں کو بھی اکثر اسے اپنی غذا میں شامل کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق کریلے کی تلخی کم کرنے کے لیے اسے گوشت، قیمے، دال یا دیگر سبزیوں کے ساتھ پکایا جا سکتا ہے، جس سے اس کی غذائی افادیت برقرار رہتی ہے جبکہ ذائقہ بھی بہتر ہو جاتا ہے۔ماہرین صحت نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ مون سون کے دوران متوازن غذا، صاف پانی کا استعمال، صفائی کا خاص خیال، باقاعدہ ورزش اور غذائیت سے بھرپور سبزیوں کو روزمرہ خوراک کا حصہ بنایا جائے تاکہ جسمانی مدافعت مضبوط رہے اور موسمی بیماریوں کے خطرات میں کمی لائی جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…