بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

چٹ پٹے مزیدار تکے،کباب، کوفتے،ریڈی ٹو کک فروزن میٹ کھانے والے ہوشیار

datetime 18  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)چٹ پٹے مزیدار تکے،کباب، کوفتے،ریڈی ٹو کک فروزن میٹ کھانے والے ہوشیار ہوجائیں، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر ہربنس پورہ میں واقع فروزن میٹ اینڈ ریڈی ٹو کوک میٹ پروڈکشن یونٹ کی چیکنگ کی گئی، تفصیلات کے مطابق 1 ہزار 565 کلو ایکسپائر میٹ پروڈکٹس تلف کر کے یونٹ بند کر دیا گیا، صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات، گندے فریزر میں بدبودار ایکسپائر گوشت رکھا پایا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ناقص زائدالمیعاد کباب، کوفتے تکے زمین پر رکھے پائے گئے۔بدبودار ناقص تیار کباب،تکے، کوفتے دلکش پیکنگ میں مختلف مارٹس اور بڑے سٹورز پر سپلائی کیے جانے تھے۔ برآمد شدہ لاکھوں مالیت کا غیر معیاری گوشت،تیار کوفتے،کباب تلف کر کے یونٹ بند کر دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا ناقص غیر معیاری گوشت کا استعمال معدہ اور آنتوں کی مختلف امراض کا سبب بن سکتا ہے۔ پنجاب بھر میں خوراک کا کاروبار کرنے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین پر عمل درآمد انتہائی لازم ہے۔قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔ جعلسازی کرنے والوں کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں، خاتمے کے لیے مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…