پیر‬‮ ، 16 جون‬‮ 2025 

سلاد میں استعمال ہونے والی وہ سبزی جو نیند کو بہتر بنا سکتی ہے

datetime 28  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے کہ کھیرا نیند کے مسائل میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ برطانیہ کی ایبرسٹ وِتھ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر رابرٹ نیش اور ان کے محققین کی ٹیم نے ایک تحقیق میں دریافت کیا ہے کہ کھیرا Q Actin نامی ایک خاص جزو پر مشتمل ہوتا ہے، جو نہ صرف جسم میں سوزش کو کم کرتا ہے بلکہ میلاٹونن ہارمون کی مقدار بھی بڑھا سکتا ہے۔

میلاٹونن وہ ہارمون ہے جو انسان کے نیند کے نظام کو متوازن رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق، تحقیق میں شامل رضاکاروں کو روزانہ 20 ملی گرام Q Actin مسلسل بارہ ہفتوں تک دیا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ ان کی نیند کے معیار میں نمایاں بہتری آئی۔ مزید برآں، یہ مرکب یادداشت، دماغی صحت، اور جوڑوں کے درد جیسے مسائل میں بھی مفید پایا گیا۔

اسی رپورٹ میں چین میں کی گئی ایک علیحدہ تحقیق کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا کہ اگر لوگ ہفتے کے آخر میں صرف دو گھنٹے اضافی نیند لیں تو ڈپریشن کے خطرے میں پچاس فیصد تک کمی آ سکتی ہے، خاص طور پر ان افراد میں جو ہفتے کے دوران مسلسل کام اور خاندانی ذمہ داریوں کے باعث مناسب نیند نہیں لے پاتے۔نیند سے متعلق ایک اور مطالعے میں خبردار کیا گیا ہے کہ اچانک الارم بجنے سے نیند کا تسلسل متاثر ہوتا ہے، جس کا اثر سارا دن تھکن، ذہنی دباؤ اور چڑچڑے پن کی صورت میں سامنے آتا ہے۔ ماہرین کا مشورہ ہے کہ روزانہ ایک مقررہ وقت پر سونا اور جاگنا یا قدرتی روشنی کے ذریعے بیدار ہونا انسانی صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیان میں آخری دن


شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…