اتوار‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2025 

گھریلو اشیا میں موجود کیمیکل قلبی صحت کیلئے مہلک قرار

datetime 14  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روز مرہ زندگی میں زیر استعمال پلاسٹک کی اشیا میں استعمال ہونے والے کیمیکل ہر برس قلبی بیماری سے ہونے والی لاکھوں اموات کا سبب ہوسکتے ہیں۔سائنس دان کافی عرصے سے فتھیلیٹس نامی پلاسٹک کیمیکلز کی اس قسم سے جڑے صحت کے مسائل کے حوالے سے خبردار کر رہے ہیں۔

یہ کیمیکلز عموما کوسمیٹکس، ڈیٹرجنٹ، محلول، پلاسٹک پائپ اور کیڑے بھگانے والی ادویات میں پائے جاتے ہیں۔ماضی کے مطالعوں میں ان کیمیکلز کا تعلق مٹاپے، ذیا بیطس، ہارمونز و بانجھ پن کے مسائل اور کینسر کے خطرات میں اضافے سے بتایا گیا تھا۔اب ایک نئی تحقیق میں پلاسٹک کیمیکلز کا 2018 میں عالمی سطح پر ہونے والی 3 لاکھ 56 ہزار سے زائد اموات سے جوڑا گیا ہے۔نیو یارک یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے محققین نے ڈائی-2-ایتھائل ہیکسائل فتھلیٹ یا DEHP (جو کہ کھانے کے برتن، طبی آلات اور دیگر پلاسٹک اشیا کو نرم اور لچکدار بنانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں)کا مطالعہ کیا جس میں معلوم ہوا کہ طویل عرصے تک ان کیمیکلز کا سامنا دل کی رگوں میں سوزش کا سبب بن سکتی ہے اور وقت کے ساتھ اس سے دل کے دورے یا فالج کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…