منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

جو سے تیار کردہ غذاکو انسانی صحت کیلئے مفید ترین قرار دیدیا گیا

datetime 23  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)ملک بھر کے بارانی علاقوں میں جو کی کاشت رواں ماہ اکتوبر کے آخر اور میدانی علاقوں میں نومبر کے آغاز سے شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ کاشتکار گندم کی فصل کے ساتھ ہی جو کی فصل کاشت کر کے بہترین پیداوار حاصل کر سکتے ہیں۔تحقیقا تی ادارہ برائے گندم ایوب ریسرچ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد کے ڈائریکٹر ویٹ ریسرچ ڈاکٹر جاوید احمد نے بتایاکہ جو کی فصل کی اہمیت ہر دور میں نمایاں رہی ہے کیونکہ اس کی کاشت سے نہ صرف زمین کی ہیئت اور ساخت میں بہتری آتی ہے بلکہ اس کی غذا انسانی صحت کیلئے مفید ترین قرار دی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ تحقیقاتی ادارہ برائے گندم فیصل آباد کی دریافت کردہ جو کی اقسام جو 83،جو 87اور حیدر 93وغیرہ پرانی اقسام ہیں مگر گزشتہ ایک عشرے سے اس کی تحقیق پر زور و شور سے کام جاری تھا یہی وجہ ہے کہ جو کی جدید ترین اقسام عام کاشت کیلئے محکمہ زراعت حکومت پنجاب کی جانب سے کاشت کیلئے منظور کی جا چکی ہیں جن میں سلطان 17،جو 17،تلبیذ 21،پرل 21اور جو 21وغیرہ شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ اعلیٰ معیار کی بہترین پیداوار حاصل کرنے کیلئے جو کی جدید ترین اقسام کی کاشت کو ترجیح دیں۔انہوں نے کہاکہ جو کی کاشت کیلئے صاف ستھرا صحت مند بیج 30سے 35کلو گرام فی ایکڑ جس کا اگاؤ 80سے 85فیصد سے کم نہ ہو استعمال کیا جائے تاکہ جو کی بمپر کراپ حاصل ہو سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…