جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

دل کا دورہ پاکستان میں اموات کا سب سے اہم سبب ہے،ماہرین

datetime 19  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم(آئی سی سی بی ایس)جامعہ کراچی کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹرفرزانہ شاہین نے کہا ہے کہ نہ صرف عالمی سطح پر بلکہ پاکستان میں بھی دل کا دورہ سمیت امراضِ قلب انسانی اموات کا سب سے اہم سبب ہیں، عالمی ادارہ برائے صحت کے اعدادو شمار کے مطابق2020 میں پاکستان میں224720افراد دل کا دورہ پڑنے سے موت کا شکار ہوئے، ایکوکارڈیوگرافی دل کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اہم تیکنیک ہے اور اسی موضوع پراس ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

یہ بات انہوں نے گزشتہ روزڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی)، جامعہ کراچی کے تحت ایکوکارڈیوگرافی کے موضوع پر منعقدہ ایک روزہ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب کے دوران کہی۔ آغا خان اسپتال کے کلینکل ایسوسی ایٹ پروفیسراور ماہرِ امراض قلب برائے اطفال ڈاکٹرسلیم اختر اورڈاکٹر پنجوانی سینٹر کی پروفیسر ڈاکٹر عصمت سلیم نے بھی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ ورکشاپ کا انعقاد ڈاکٹر پنجوانی سینٹر کی اسٹیم سیل ریسرچ لیبارٹری میں ہوا۔ آغا خان اسپتال کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عرفان خان، پوسٹ ڈاکٹرل فیلو ڈاکٹر ردائے ماریہ، لیبارٹری ٹیکنالوجیسٹ ایکوکارڈیوگرافی محترمہ حنا، اور ڈاو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائینسز کی ڈاکٹر نادیہ نعیم اس ورکشاپ کے ریسورس پرسن تھے۔

پروفیسر ڈاکٹرفرزانہ شاہین نے کہا کہ دنیا میں2019 میں17.9ملین افراد امراض قلب سے موت کا شکار ہوئے جو دنیا کی کل اموات کا32فیصد تھا، اور موات کے ان اعداد وشمار میں85فیصد افراد کی موت فالج اوردل کا دورہ پڑ نے سے ہوئی۔ انھوں نے کہا پاکستان میں امراض قلب کا معاشی بوجھ بڑھ رہا ہے، انھوں نے امرض قلب کی تشخیص کے حوالے سے ایکوکارڈیوگرافی کو موثر تیکنیک قرار دیتے ہوئے پروفیسر عصمت سلیم اور ان کی ٹیم کی ورکشاپ کاموثر انعقاد کروانے پر تعریف کی۔ ڈاکٹرسلیم اختر نے امراض قلب کے عنوان سے ایکوکارڈیوگرافی کو ایک اہم تیکنیک قرار دیا، انھوں نے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ یہ ورکشاپ نہ صرف شرکا کے لیے سودمند ثابت ہوگی بلکہ مستقبل میں طبی اور بنیادی تحقیق کے منصوبوں کے لیے راہ ہموار کرے گی۔

پروفیسر ڈاکٹر عصمت سلیم نے کہا کہ یہ ورکشاپ کلینکل اور بنیادی ریسرچ سے تعلق رکھنے والے ساینسدانوں کا امتزاج ہے، انھوں نے ایکوکارڈیوگرافی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایکوکارڈیوگرافی امراضِ قلب کی تشخیص اور اس کی مینجمنٹ میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ انھوں نے کہا عالمی ادارہ برائے صحت کے مطابق دل کا دورہ تمام دل کی بیماریوں میں مریضوں کی تعداد اورشرحِ اموات کے حوالے سے سب سے نمایاں ہے، امراض قلب کے علاج و معالجے کے عنوان سے مرض کی بروقت تشخیص اہمیت کی حامل ہے، معا لجین مرض کی تشخیص اور دل کی کیفیت جاننے کے لیے ایکوکارڈیوگرافی استعمال کرتے ہیں۔ پروفیسر عصمت سلیم نے ورکشاپ کے منتظمین، اسٹیم سیل لیبارٹری کے طالبِ علموں اور ریسورس پرسن کا ورکشاپ کے انعقاد میں مثبت کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…