بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

خاتون کے کووڈ کو چھپانے کے نتیجے میں پورا خاندان بیماری سے انتقال کرگیا

datetime 7  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراکس (این این آئی)نئے کورونا وائرس سے ہونیوالی بیماری کووڈ 19 سے متاثر فرد بہت تیزی سے اسے آگے صحتمند افراد تک منتقل کرسکتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس کی تشخیص پر اسے چھپانا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے،بیماری کو چھپانے کا نتیجہ دیگر افراد کی بیماری اور موت کی شکل میں بھی نکل سکتا ہے۔ایسا ہی ایک واقعہ

وینزویلا میں بھی پیش آیا جہاں ایک خاتون میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی، مگر اس نے اپنے خاندان سے اسے پوشیدہ رکھا جس کے نتیجے میں سب گھر والے اس بیماری کا شکار ہوکر چل بسے۔وینزویلا کے شہر تاچیرا سے تعلق رکھنے الی 36 سالہ ویرونسا گارسیا فیونٹیزز دسمبر کے وسط میں بخار کا شکار ہوئی تھیں۔انہوں نے پی سی آر ٹیسٹ کروایا جس سے کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی اور انہوں نے گھر میں خود کو آئسولیٹ کردیامگر اپنے شوہر اور بچوں سے کووڈ کو چھپاتے ہوئے بس یہ کہا کہ ان کا فلو بگڑ گیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق ممکنہ طور پر خاتون نے اپنی بیماری کو خوف کی وجہ سے چھپایا تھا۔دسمبر کے اختتام پر ویرونسا گارسیا نے اس وقت اپنے 33 سالہ شوہر کو بتایا کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہیں جب وہ ایک خاندانی تقریب میں شرکت کیلئے جارہا تھا۔جنوری میں خاتون میں نمونیا کی علامت نمودار ہوئی تاہم اس وقت ان کے شوہر اور تینوں بچوں کا ٹیسٹ نیگیٹو رہا تھا۔2 ہفتے بعد خاتون کی حالت بگڑنے لگی اور انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا، اس وقت باقی خاندان میں بھی کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی تاہم اس وقت علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔کچھ دن بعد ان کے شوہر کو سنگین علامات کے باعث ہسپتال داخل کرایا گیا اور ایک ہفتے بعد اس جوڑے کا انتقال ہوگیا،ان کے تینوں بچوں کا انتقال بھی اس بیماری کے

باعث جنوری کے آخر میں ہوا۔مقامی طبی حکام نے اس معاملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ بنیادی حفاظتی تدابیر جیسے فیس ماسکس کا استعمال، ہاتھوں کو دھونا اور سماجی دوری کے نفاذ کی ضرورت ہے۔ماہرین نے بھی خبردار کیا کہ لوگوں کو زیادہ احتیاط کرنی چاہیے تاکہ وہ اس طرح کے واقعات سے بچ سکیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…