جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

کورونا کے مریضوں کو زندگی کے آخری لمحات میں کیا نظر آتا ہے؟ امریکی ڈاکٹر کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی) امریکی ڈاکٹر کینتھ ریمی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں امریکا کو کتنے نقصان کا سامنا ہوچکا ہے اور وہ پراعتماد ہیں کہ حالات 2021 میں ایک موثر ویکسین کی تقسیم سے بہتر ہوجائیں گے،اس سے پہلے امریکا کو موسم سرما سے گزرنا ہوگا

اور اس کا مطلب ہے کہ کورونا وائرس سے بچانے میں مددگار تدابیر جیسے فیس ماسک کا استعمال کرنا ہوگا۔واشنگٹن یونیورسٹی کے محقق اور سینٹ لوئس چلڈرنز ہاسپٹل کے ڈاکٹر کینتھ ریمی نے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے لیے ایک ویڈیو ٹوئٹر پر پوسٹ کی۔اس ویڈیو کا مقصد ہسپتال میں زیرعلاج مریض کی حالت کو بیان کرنا ہے جس کی سانسیں بہت تیز چل رہی ہوتی ہیں۔انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ ایک منٹ میں 30، 40، 50 سانسیں۔انہوںنے کہاکہ آپ بستر پر لیٹے ہیں اور نظریں اٹھا کر مجھے اور کمرے میں موجود دیگر لوگوں کو دیکھتے ہیں، مجھے تو ایک طبی آلات لگا مریض ہی نظر آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ مریضوں کو تو اس وقت اپنی زندگی کا اختتام نظر آتا ہوں، وہ یہ دیکھتے ہوں گے، کچھ ادویات استعمال کرتے ہوں اور پھر دوبارہ کبھی نہیں اٹھتے ہوں گے۔ڈاکٹر کینتھ نے بتایا کہ وہ ایک ہزار سے زیادہ کووڈ مریضوں کی نگہداشت کرچکے ہیں جن میں سے سو سے زائد کے جسموں میں مختلف ٹیوبیں لگائی گئیں۔

ویڈیو کو اب تک ایک لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جاچکا ہے اور اس میں ڈاکٹر نے کہا ‘میں امید کرتا ہوں کہ آپ کی زندگی کے آخری لمحات ایسے نہ ہوں، اگر گھر سے باہر فیس ماسک نہیں پہنیں گے، سماجی دوری کے اقدامات پر عمل نہیں کریں گے اور ہاتھوں کو اکثر نہیں دھوئیں گے۔

تو آپ کے زندگی کے آخری لمحات ایسے ہی ہوسکتے ہیں۔ ویڈیو کو بنانے سے پہلے ایک مریض ڈاکٹر کی آنکھوں کے سامنے کووڈ کے باعث انتقال کرگیا تھا جو کہ ایک ہفتے مین 11 ویں ہلاکت تھی۔انہوں نے بتایا کہ میں نے ابھی اس مریض کی بیوی پر فون سے بات کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ لوگوں کا خیال ہے کہ حالات گرمیوں کے مقابلے میں مختلف ہے حالانکہ ایسا نہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اگرچہ ہوسکتا ہے کہ آپ کو لوگوں میں ماسک پہننے سے عدم اطمینان محسوس ہو، مگر میں آپ پر زور دیتا ہوں کہ ایک منٹ میں 40 یا 50 بار

سانس لینے اس سے بھی زیادہ تکلیف دہ ہوتا ہے، میں جانتا ہوں کہ یہ زیادہ تکلیف دہ ہوتا ہے جب میں آپ کے نظام تنفس کو سپورٹ فراہم کرتا ہوں تاکہ سانس لی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ لوگ چاہتے ہیں کہ حالات معمول پر آجایں مگر ایسا اسی وقت ہوسکتا ہے جب احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے۔واشنگٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسین کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہمیں ڈاکٹر کینتھ اور اپنے تمام ماہرین پر فخر ہے جو صف اول میں رہ کر کام کررہے ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…