منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

ملک بھر میں کورونا مریضوں کیلئے دستیاب وینٹی لیٹرز اور بیڈز کی تفصیلات جاری

datetime 13  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد(این این آئی)این سی او سی نے ملک بھر میں کورونا مریضوں کے لئے دستیاب وینٹی لیٹرز اور بیڈز کی تفصیلات جاری کر دیں ۔ ہفتہ جاری اعلامیہ کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کے لئے 379 بیڈز دستیاب ہیں ،آزاد کشمیر میں 68 آکسیجن بیڈز ، 43 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں ۔ اعلامیہ کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کا کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں۔

این سی اوسی کے مطابق بلوچستان میں کورونا مریضوں کے لئے 2148 بیڈز دستیاب ہیں ،بلوچستان میں 262 آکسیجن بیڈز، 36 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں ،بلوچستان میں کورونا کا کوئی مریض تاحال وینٹی لیٹر پر نہیں۔ این سی اوسی کے مطابق گلگت میں کورونا مریضوں کے لئے151 بیڈز ، 43 آکسیجن بیڈز ، 28 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں ،گلگت میں کورونا کا ایک مریض وینٹی لیٹر پر ہے،۔این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں 514 بیڈز، 262 آکسیجن بیڈز، 90 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں ،اسلام آباد میں کورونا کے 18 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔این سی او سی کے مطابق خیبر پختونخواہ میں 4856 بیڈز، 1081 آکسیجن بیڈز، 340 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں ۔ این سی اوسی کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا کے 85 مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں ،پنجاب میں 9276 بیڈز، 3500 آکسیجن بیڈز، 387 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں ،پنجاب میں کورونا کے 233 مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں ،سندھ میں 8274 بیڈز، 739 آکسیجن بیڈز، 368 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں ،سندھ میں کورونا کے 83 مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…