ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کرونا وائرس !پاکستان دنیا کے 10ممالک میں شامل ، خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی

datetime 9  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ڈبلیوایچ اونے پاکستان کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی اور کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعدکیسزمیں اضافہ ہوا ،پاکستان کورونا سے متاثر 10 سرفہرست ممالک میں شامل ہو گیا ہے، یومیہ 50 ہزارٹیسٹ کی اہلیت بے حدضروری ہے ،پاکستان 2 ہفتے لاک ڈاؤن، 2 ہفتے نرمی کی پالیسی اختیارکرے۔ڈبلیو ایچ او کی جانب سے

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ پاکستان میں کوروناکاپہلامریض 26 فروری کوسامنے آیا اب وباپاکستان کے تمام اضلاع میں پھیل چکی ہے ،بڑے شہروں میں کوروناکیسزبڑی تعدادمیں ہیں،کورونا سے متاثر 10 سرفہرست ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔ خط میں کہا گیا کہ پاکستان میں کورونا لاک ڈائون میں نرمی کیبعدکیسزمیں اضافہ ہوا پاکستان لاک ڈاؤن خاتمے کے کسی معیارپرپورانہیں اترتا۔ لاک ڈاؤن ختم کرنے سے پہلے 6 شرائط کاپوراکرناضروری ہے لاک ڈان کے خاتمے سے پہلے یقینی بنایاجائے وبامکمل کنٹرول میں ہے اور ہیلتھ سسٹم ہرکیس کی تشخیص،ٹیسٹ اورعلاج کااہل ہو۔ پاکستان 2 ہفتے لاک ڈاؤن، 2 ہفتے نرمی کی پالیسی اختیارکرے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ یومیہ 50 ہزارٹیسٹ کی اہلیت بیحدضروری ہے پاکستان قرنطینہ،سماجی فاصلے اورکانٹیکٹ ٹریسنگ کے اقدامات اٹھائے اور تمام احتیاطی تدابیراختیار کرے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…