کراچی(این این آئی)لاک ڈائون کے باعث ملک بھرمیں ادویات کی ترسیل بند ہوگئی ہے، جس پرپاکستان کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس ایسوسی ایشن نے وزیراعظم اور وزرائے اعلی کو خطوط لکھ دیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیراعظم اور وزرائے اعلی کو لکھے گئے خطوط میں نشاندہی کی ہے کہ لاک ڈائون کے باعث ملک بھرمیں ادویات کی ترسیل بند ہوگئی ہے جبکہ کوریئر
کمپنیوں نے بھی لاک ڈائون کے باعث ایک سے دوسرے شہر دواں کی ترسیل سے معذرت کرلی ہے۔پاکستان کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے لکھے گئے خطوط میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے بعد ادویات کی طلب میں اضافہ ہوا مگر ترسیل بند ہے،ہم ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کوریئر کمپنیوں کو دواں کی انٹرسٹی ترسیل کی اجازت دی، جائے،ایسا نہ کرنے سے کورونا کے لئے قائم ہسپتالوں میں ادویات کی قلت ہوسکتی ہے۔