بیجنگ(این این آئی)چین کے شہر کونزو میں کورونا وائرس کے مریضوں کے قرنطینہ کے لیے مختص ہوٹل کی عمارت زمین بوس ہونے سے کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 28 افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔جنوبی صوبہ فوجیان کے پانچ منزلہ شینجیا ہوٹل کی عمارت میں کل 71 افراد موجود تھے جن میں سے درجنوں افراد کو نکال لیا گیا ہے جبکہ ریسکیو کارکن ملبے میں
مزید لوگوں کو تلاش کر رہے ہیں۔اس بات کی ابھی تک نشاندہی نہیں ہو سکی کہ یہ عمارت کیوں گری۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق شام سات بجکر 30 منٹ پر پیش آیا۔ اس عمارت کو کورونا وائرس کے مریضوں سے رابطے میں رہنے والے افراد کی مانیٹرنگ کی غرض سے قرنطینہ کی سہولت کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔